’’پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام کو خوشخبری دیں گے‘‘ چین نے دوستی میں کمال کر دیا ، کتنے ارب ڈالر رقم پاکستان کو دیدی؟ جان کر دوستی پر فخر کریں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے نائب سفیر زاؤ لیجان نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دئیے۔چینی نائف سفیر کا میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 2.7ارب ڈالر فراہم کر دئیے۔یہ رقم چین کے بینک نے فراہم کی اور رقم پاکستان کے مرکزی بنک آ چکی ہے۔پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام کو خوشخبری دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ بہت اہم ہے انہیں بڑی امدادی رقم فراہم کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورے میں بہت سے کاروباری معاہدے ہوں گے۔رشکئی خصوصی صنعتی زون کے حوالے سے بھی معاہدہ شامل ہے۔پاکستان میں قائم کیے جانے والے9خصوصی صنعتی زونز کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر ژاؤ جنگ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان چین میں اپنے ہم منصب کے علاوہ ہمارے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان کی تعمیر میں چین بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔ نئی حکومت عالمی مقاصد کے حصول کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔ چین پاکستان کو پرامن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔علاقائی امن خاص طور پر افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا کردار اہم ہے۔پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا ہمیں ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں سی پیک کے زریعے سے دونوں ممالک کے معاشی و اقتصادی تعلقات کو فروغ ملا۔ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔سی پیک کے تمام فوائد چین کو نہیں مل رہے اس متعلق تمام اندازے غلط ہیں۔ سی پیک پر پاکستان کے تما خدشات کا ازالہ کریں گے۔کچھ قوتوں کو پاک چین دوستی اور تعلقات کھٹکتے ہیں۔پاک چین تجارت کے کے امور میں اضافے کے حوالے سے بھی دورے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چین پاکستان کی بر آمدات،اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں ترقی چاہتے ہیں۔