Tuesday January 21, 2025

ریسلنگ کی دنیا میں نام کما نے والے رومن رینز کے چا ہنے والو ں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

ریسلنگ کی دنیا میں نام کما نے والے رومن رینز کے چا ہنے والو ں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

لاس اینجلس : ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار رومن رینز نے خرابی صحت کے باعث اچانک اپنا ٹائٹل چھوڑ کر ریسلنگ کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار ریسلر رومن رینز نے ایک روز قبل منعقدہ پروگرام میں لیوکیمیا نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا جو بدنام زمانہ مرض کینسر کی ایک قسم ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیو

کیمیا نامی مرض میں متاثرہ شخص کا خون اور بون میرو متاثر ہوتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کے دنیا کی معروف شخصیت نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں گذشتہ 4 برس سے رنگ میں بطور رومن رینز جو کہا سب جھوٹ تھا’۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی چیمپئن رومن رینز کا کہنا تھا کہ میری باتیں جھوٹ ہونے کی وجہ میرا اصل نام ہے جو رومن رینز نہیں بلکہ جوزف انوئے ہیں اور میں گذشتہ ایک دہائی سے مذکورہ بیماری میں مبتلا ہوں۔یونیورسل ٹائٹل کے حامل ریسلر رومن رینز کا کہنا تھا کہ 11 برس بعد مرض دوبارہ لاحق ہوگیا ہے جس کے باعث مجھے ٹائٹل کو خیر آباد کہنا پڑے گا لیکن میں واپس آؤں گا۔رومن رینز کا کہنا تھا کہ میں فٹبالر بننا چاہتا تھا لیکن فٹبال کیریئر ختم ہونے کی وجہ سے ریسلنگ کے رنگ میں آگیا تاہم میرے چیمپیئن بننے کا خواب میرے مداحوں نے پورا کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رومن رینز کو الوداع کہتے ہوئے پاؤل ہیمر نے رومن کو گلے لگایا اور کہا کہ ‘تم اکیلے نہیں ہو’۔رومن رینز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل

وقت میں ان سے رابطہ کیا ہے۔ٹویٹ میں رومن رینز کا کہنا تھا کہ ‘آپ کی مثبت سوچ نے مجھے جلدی ٹھیک ہوکر واپس رنگ میں آنے کے مزید حوصلہ افزائی ہے لیکن اس وقت میں اپنی اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے جارہا ہوں اور اپنی صحت پر توجہ دوں گا’۔

FOLLOW US