Tuesday September 16, 2025

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب سے قرضہ لینے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی خاتون رہنما نے ایسا بیان کردیاکہ ہر کوئی چونک گیا

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب سے قرضہ لینے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی خاتون رہنما نے ایسا بیان کردیاکہ ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ قرض معاشی بحران پیدا کرے گا‘ عمران خان نے کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے‘ ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ عمران خان بتائیں کہ ان سے این آر او کا کہا کس نے ہے۔ نواز شریف‘ شہباز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے جب حکومت بولے کی خزانہ خالی ہے تو انویسٹرز ملک میں نہیں آتے۔ وزیراعظم کے ابہام سے سرمایہ کار پریشان ہیں موجودہ قرض معاشی بحران پیدا کرے گا۔