“شیخ رشید تو خود جنرل ضیا کی پیدا کردہ ایک برائی ہے اگر یہ کام ہوتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب چکے ہوتے شاہی طوطے کو اپنی حیثیت دیکھ کر بات کرنی چاہیے” سینئر ملکی سیاستدان کی وزیر ریلوے پر شدید تنقید
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کے مقدر میں شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ جنہوں نے بھی آصف علی زرداری کے خلاف کردارکشی کی مہم چلائی کو آخر شرمسار ہونا پڑا۔ و فا قی وزیر ریلو ے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ شیخ رشید بھی جنرل ضیاء کی پیدا کردہ برائیوں میں سے ایک برائی ہے جس کی حیثیت اب شاہی طوطے سے زیادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین ہمیشہ شیخ رشید کو کرائے کے طوطے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اگر 2018ء کے انتخابات قطعی طور پر شفاف ہوتے تو شیخ رشید نالا لئی میں ڈوبے ہوئے نظر آتے۔