Tuesday September 16, 2025

ڈالر کو ریورس گیئر لگتے ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی واقع ہو گئی ، خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ڈالر کو ریورس گیئر لگتے ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی واقع ہو گئی ، خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کامیاب دورہ سعودی عرب کے اثرات پاکستانی معیشت پر واضح ہونے لگے۔اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا۔وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا ئے۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ تین سالہ معاہدوں پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔ اس ساری صورتحال کے بعد پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت کو بہت بڑا سہارا مل گیا ہے۔ایک جانب سعودی عرب نے ادھار تیل دینے کا معاہدہ کیا ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ملک میں آئل کی بڑھتی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکا جائے گا۔اس طرح تیل کی قیمتوں میں ٹھہراو آنے سے روزہ مرہ کی استعمال کی اشیاء میں کمی واقع ہوگی۔دوسری جانب 6 ارب ڈالر کے امدای پیکج اور 3 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ کروانے سے پاکستان کے زر مبادلہ میں بہت بڑا اضافہ ہو گا جس سےنہ صرف ادائیگیوں میں توازن آئے گا بلکہ ڈالر کی قیمت بھی گر جائے جس سے پاکستان کے قرضوں میں اربوں روپے کی کمی واقع ہو گی۔ڈالر کی قیمت کم ہونے سے ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ان معاہدوں کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات ظاہر ہونے لگ پڑے ہیں۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر 1100پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں 120روپے اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 92 پیسہ کمی کے ساتھ ڈالر 132روپے پر آ گیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں کمی کا مثبت اثر آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گا تاہم اس حوالے سے فوری خبر یہ ہے کہ سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔سونے کی قیمتوں میں ایک ساتھ 1800 روپے فی تولہ کی کمی واقع ہو گئی ہے۔