Thursday January 2, 2025

خدا حافظ پاکستان ۔۔۔ریحام خان کس ملک منتقل ہو گئیں ؟؟دھماکے دار خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا کہنا ہے کہ میں فون پر ملنے والی دھمکیوں سے پریشان ہوں ۔ انھوںنے کہا کہ سابق کرکٹرز سمیت کئی لوگوں نے مجھے فون پر کال کرکے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیانات دینا چھوڑ دو۔ پچھلے سال ستمبر سے ہی مجھے ایسی دھمکی آمیز کالز آناشروع ہو گئی تھیں۔ اسی بنا پر میں نے اپنی بیٹی کو بھی سکول سے اٹھوا لیا تھا ۔ اب میں شدید پریشان ہوں میں نے اندازہ لگایا ہے کہ پاکستان ایسا ملک نہیں ہے جہاں پر انسان سچی بات بھی کر سکے ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پریشانی سے کئی لوگوں کو آگاہ کیا لیکن کسی سیاسی جماعت نے میری مدد نہیں کی۔میں یہاں رہ کرکوئی بھی بات نہیں کرسکتی ۔اس لئے میں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے۔

FOLLOW US