این اے 71پشاور میں اپنے بھائی کے شکست کھاجانے پر تحریک انصاف کے رہنما نے اپنی پارٹی قیادت کوکھری کھری سنا ڈالیں ہر کوئی حیران رہ گیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 71پشاور میں تحریک انصاف کی اپ سیٹ شکست کے بعد صوبائی رکن اسمبلی شاہ فرمان کا بھی بیان جاری ہو گیا ہے جنھوںنے شکست کی وجہ موروثی سیاست کو قرار دے دیا ہے ۔ میڈیا پر اپنے بیان میں شاہ فرمان ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے میرے بھائی کو ٹکٹ جاری کیے جانے کا فیصلہ غلط تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت نظریاتی کارکن وہ موروثی سیاست کے خاتمےپر یقین رکھتےہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ کبھی بھی موروثی سیاست نہیں کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں اتوار کے روز ہوئے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو اے این پی کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔