کیا افغان الیکشن میں طالبان کامیاب ہو گئے چونکا دینے والی رپورٹ جاری
کا بل (آ ئی این پی)افغا نستان کے چیف ایگز یکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ افغان طا لبان انتخا بی عمل متا ثر کر نے میں نا کام رہے،افغان عوام اندھیروں میں واپس جانے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغا نستان کے چیف ایگز یکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ افغان طا لبان انتخا بی عمل متا ثر کر نے میں نا کام رہے، افغان عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ماضی کے اندھیروں میں واپس جانے کے خواہشمند نہیں رہے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ دشمن انتخابی عمل کو روکنے میں ناکام رہے، طالبان کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے،انتخابی عمل ایک مشکل مرحلہ تھاتاہم عوام کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عسکریت پسندی ، دہشت گردی اور انتہاءپسندی کو مسترد کرتے ہیں،طالبان نے انتخابی عمل کو ناکام بنانے کےلئے سب کچھ کیا تاہم اس سب کے باوجود عوام نے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کر کے اسے کامیاب بنایا۔