Tuesday September 16, 2025

یا اللہ اپنا رحم کردے پاکستان میں قیامت ٹوٹ پڑی ، المنا ک سانحے میں کئی جانیں چلی گئیں تعداد بڑھنے کا خدشہ، ہسپتال میں رش بڑھ گیا

یا اللہ اپنا رحم کردے پاکستان میں قیامت ٹوٹ پڑی ، المنا ک سانحے میں کئی جانیں چلی گئیں تعداد بڑھنے کا خدشہ، ہسپتال میں رش بڑھ گیا

مری (مانیٹرنگ ڈیسک)مری میں وین کھائی میں گرنے سے کئی افراد کی جانیں چلی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مری میں وین گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثہ چھانگلہ گلی میں زیارت معصوم کے قریب پیش آیا۔ افسوسناک واقعے میں 14افراد کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ کئی کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ حادثے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔