Tuesday September 16, 2025

بنوں میں دھماکہ ہو گیا کئی افراد بارے انتہائی تشویشناک خبر

بنوں میں دھماکہ ہو گیا کئی افراد بارے انتہائی تشویشناک خبر

بنوں(آئی این پی)بنوں کے علاقہ شیخ لنڈیڈاک میں کھلوبا بم پھٹنے سے ماں بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈاکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکہ تھانہ ہوید کی حدود میں ایک گھر کے اندر ہوا۔پولیس کے مطابق 5 سالہ بچہ نور اللہ باہر سے کھلونا اٹھا کر گھر لے آیا گھر کے اندر اس کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں 5 سالہ بچہ، اس کی ماں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں بنوں کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال میں زخمیوں کی شناخت نوراللہ، تاج ملک، گل سائین شاہ، نرم تاجہ اور عبدالمالک کے ناموں سے ہوئی۔