Wednesday October 23, 2024

خاتون کی پولیس سے بد تمیزی کا معاملہ شہریار آفریدی میدان میں آگئے

خاتون کی پولیس سے بد تمیزی کا معاملہ شہریار آفریدی میدان میں آگئے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے خاتون کی پولیس سے بدتمیزی کے واقعے پر پولیس کو واقعہ کی تفتیشی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے جو فرض شناسی سے کام کررہے ہیں۔ اتوار کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں خاتون کی پولیس سے بدتمیزی کے معاملے پر پولیس کو واقعہ کی تفتیشی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں ہے اور ہر کوئی قانون کے تابع ہے جو فرض شناسی سے کام کررہے ہیں حکومت ان کے ساتھ ہے۔

FOLLOW US