پاکستان میں رات کے اس پہر قیامت ٹوٹ پڑی کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، ہلاکتوں میں ضافے کا خدشہ ٹی وی چینلوں نے بریکنگ نیوز چلا دی
ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں المناک حادثے میں کئی بیش قیمت جانیں چلی گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غازی گھاٹ میں دو بسوں میں خوفناک تصادم کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم 10افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ غازی گھاٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہو گئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔