Tuesday September 16, 2025

پاکستان میں معروف آن لائن ٹیکسی سروس میں ڈروائیور کی نوجوان لڑکی کیساتھ زبردستی ۔۔ لڑکی کس حالت میں ٹیکسی سے باہر نکلی ؟ معروف روڈ بلاک ہو گئی ۔۔ سارے بہنیں بیٹیاں یہ خبر پڑھ لیں

پاکستان میں معروف آن لائن ٹیکسی سروس میں ڈروائیور کی نوجوان لڑکی کیساتھ زبردستی ۔۔ لڑکی کس حالت میں ٹیکسی سے باہر نکلی ؟ معروف روڈ بلاک ہو گئی ۔۔ سارے بہنیں بیٹیاں یہ خبر پڑھ لیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں معروف آن لائن ٹیکسی سروس میں ڈروائیور کی نوجوان لڑکی کیساتھ زبردستی ۔۔ لڑکی کس حالت میں ٹیکسی سے باہر نکلی ؟ معروف روڈ بلاک ہو گئی ۔۔ سارے بہنیں بیٹیاں یہ خبر پڑھ لیں ۔ کراچی میں ایک لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکی نے کراچی میں گورا قبرستان کے قریب چلتی ہوئی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ لڑکی کے چھلانگ لگانے پر آس پاس کی ٹریفک جام ہو گئی جبکہ شارع فیصل

پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ میں آن لائن ٹیکسی سروس پر سفر کر رہی تھی۔ ٹیکسی ڈرائیور نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اپنی عزت بچانے کے لیے مجبوراً چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آن لائن ٹیکسی سروسز چل رہی ہیں جن سے ایک طرف جہاں کئی شہری مستفید ہو رہے ہیں وہیں دوسری جانب ٹیکسی سروسز سے متعلق آئے دن شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ رواں برس ایک ٹی وی اداکارہ و ماڈل نے نجی ٹیکسی کمپنی کےخلاف آواز اُٹھائی اور اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بھی بیان کردیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کر اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کام پر جانے کے لیے ٹیکسی بُک کروائی، میں جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی مشال خان نامی ڈرائیور نے مجھ سے کہاکہ ” چل کر تھوڑا آگے آ جاتی، ہم تم لوگوں کے نوکر نہیں ہیں”۔ ڈرائیور کے لہجے پر میں حیران ہوئی اور مجھے بے حد غصہ آیا ، مجھے دفتر سے دیر ہو رہی تھی لہٰذا میں نے ڈرائیور سے اتنا کہا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ آپ گاڑی چلائیں۔ میرا اتنا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے اونچی آواز میں مجھ پر چلانا شروع کر دیا، اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔

میں نے بھی گالی دے کر ڈرائیور کو سختی سے کہا کہ سی ویو پرگاڑی روکے۔ لیکن ڈرائیور نے مجھ سے کہا کہ میں گاڑی نہیں روکوں گا اور تمہیں اپنے بھائی کے پاس لے کر جاؤں گا۔ اتنا کہہ کر اس نے گاڑی کے دروازے لاک کر دئے ، میں نے شیشیہ نیچے کر کے چلانا شروع کر دیا۔ میرا ایک دوست سی ویو پر ہی رہتا تھا ،وہ بھی اپنے گھر سے باہر تھااور اس نے مجھے گاڑی میں دیکھ کر گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے کسی طور گاڑی نہیں روکی۔ تھوڑا آگے جا کر ڈرائیورنے ایک فوڈ چین کے پاس گاڑی روکی اور خود گاڑی سے نکل کر فرار ہو گیا۔ نازش نے بتایا کہ میں نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی بلوالیا لیکن وہ ڈرائیور تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود واپس نہیں آیا۔ ایسا نہیں ہے کہ اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی لیکن اس نے مجھے نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔ اس نے مجھے دھمکانے کے ساتھ ساتھ اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔ نازش کی اس پوسٹ پر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا اور ٹیکسی سروس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔