Tuesday September 16, 2025

سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، واقعہ میں ملوث 18 افراد گرفتار

سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، واقعہ میں ملوث 18 افراد گرفتار

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے استنبول کے قونصل خانے میں جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق جمال خاشقجی کا ترکی کے استنبول قونصل خانے میں موجود لوگوں سے جھگڑا ہوا، جس کے دوران صحافی کی موت ہوگئی۔ واقعہ میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تمام گرفتار افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کو اپنے شہری کی ہلاکت پر افسوس ہے، واقعہ کی تحقیقات اس بات کی مظہر ہے کہ سعودی قیادت انصاف کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔