Tuesday September 16, 2025

” اب یہ بیان انڈیا کے سارے چینلوں پر چل رہا ہوگا” نہال ہاشمی کا پاک فوج کے بارے میں بیان رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آ گئے اپنے ہی پارٹی رہنما کو کھری کھری سنا ڈالیں

” اب یہ بیان انڈیا کے سارے چینلوں پر چل رہا ہوگا” نہال ہاشمی کا پاک فوج کے بارے میں بیان رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آ گئے اپنے ہی پارٹی رہنما کو کھری کھری سنا ڈالیں

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، پارٹی موقف نہیں، فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہوتی ہے ہرزہ سرائی کےلئے نہیں۔ جمعہ کو رانا ثناءاللہ نے نہال ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان پارٹی موقف سے مطابقت نہیں رکھا، نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، پارٹی موقف نہیں،فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہوتی ہے ہرزہ سرائی کےلئے نہیں، پاک فوج کا مقصد ملک کی حفاظت ہے، کسی کی زمین پر قبضہ نہیں، پاک فوج ملکی سرحدوں کی احسن طریقے سے حفاظت کر رہی ہے، میرے خیال سے اس بیان کو چلایا ہی نہیں جانا چاہیے تھا، اب یہ انڈیا کہ تمام چینلز پر چل رہا ہو گا، اداروں سے شکوہ ہو سکتا ہے لیکن یہ اندازہ گلہ کرنے کا نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی نہال ہاشمی نے ایک بار پھر اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ کے وسائل پر کوئی قبضہ کئے بیٹھا ہوا ہے، ایٹم بم اور ایف 16صرف دکھانے کےلئے ہیں، ہمارے ملک کی 8لاکھ فوج ایک انچ زمین نہیں لے سکی، اسلحہ صرف دکھانے کےلئے ہے۔