“آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی بھی حملہ نہیں ہوا تھا” نادرا نے الیکشن 2018کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی ایسا انکشاف جس نے پاکستانیوں کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی
اسلام آباد( آئی این پی ) نادرا نے آر ٹی ایس سے متعلق ایک اور رپورٹ تیار کر لی ، رپورٹ میں نادرا نے دعوی کیا ہے کہ کہ آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا ،سافٹ ویئر کے تمام فیچرز اور کارکردگی بغیر تعطل کے کام کر رہی تھیں، نجی کمپنی کی جانب سے تیار رپورٹ میں بھی تصدیق ہوئی سسٹم ٹھیک چل رہا تھا،نجی کمپنی کی رپورٹ میں واضح ہے مقررہ وقت تک فائر وال پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق آر ٹی ایس فیل ہونے سے متعلق نادرا نے ایک اور رپورٹ تیار کر لی،رپورٹ میں نادرا نے دعوی کیا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا ،نادرا نے ذیلی اداروں کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیدی، ذرائع کے مطابق نادرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصدیقی رپورٹ کی فارنزک آڈٹ کے ذریعے جانچ کی جا سکتی ہے، نتائج کی ترسیل اور ریکارڈ محفوظ بنانے تک سسٹم میں کوئی تعطل نہیں آیا، متعلقہ صارف کی ضروریات کے مطابق آر ٹی ایس سسٹم کام کر رہا تھا،سافٹ ویئر کے تمام فیچرز اور کارکردگی بغیر تعطل کے کام کر رہی تھیں، فارنزک رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ سسٹم ٹھیک حالت کام کر رہا تھا، نجی کمپنی کی جانب سے تیار رپورٹ میں بھی تصدیق ہوئی سسٹم ٹھیک چل رہا تھا،نجی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کے انعقاد اور نتائج تک سسٹم محفوظ رہا،نجی کمپنی کی رپورٹ میں واضح ہے مقررہ وقت تک فائر وال پر کوئی حملہ نہیں ہوا، واضح رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا گیا ہے،پارلیمانی کمیشن کی تشکیل سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی نوٹیفیکیشن جاری کر چکے ہیں۔