”نواز شریف اور اسحاق ڈار نے صرف اس منصوبے میں 200 ارب روپے زائد لگا کر براہ راست کک بیکس لیں“ سینئر صحافی نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا
لاہور (نیوزڈیسک)سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان سکھر موٹروے میں چینی کمپنی کو 200 ارب روپے زائد میں ٹھیکہ دے کر اسحاق ڈار اور نواز شریف نے براہ راست کک بیکس حاصل کیں لیکن اس معاملے پر نیب سویا ہوا ہے۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے کا
ٹھیکہ چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا۔کمپنی نے 392 کلومیٹر سڑک فی کلومیٹر 92 کروڑ روپے کے حساب سے 294 ارب روپے میں بنائی ۔ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ یہی ٹھیکہ کوئی بھی پاکستانی 35 کروڑ روپے فی کلومیٹر میں بنا کر دے دیتی۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ چینی کمپنی کو ٹھیکہ دے کر منصوبے پر 200 ارب روپے زیادہ لگائے گئے ہیں ، نواز شریف اور اسحاق ڈار نے اس منصوبے سے براہ راست کک بیکس لی ہیں۔ کیا نیب سویا ہوا ہے ؟ ابھی تک نیب نے اس میں نواز شریف کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟۔