محمد عباس کا سامنا کرتے میری پینٹ گیلی ہو جاتی تھی کیونکہ۔۔ دنیا کے بہترین برطانوی کھلاڑی کا حیران کن اعتراف
ابوظہبی(نیوزڈیسک) نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عباس آسٹریلیاکیخلاف شاندار کارکردگی کے باعث خوب دادیں وصول کر رہے ہیں اور اب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی پاکستانی باؤ لر محمد عباس کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔انہوں نے اس متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال تک محمد عباس کو دیکھنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا
ہے کہ وہ جب بھی مجھے باؤلنگ کرتے تو 6 گیندوں کے اندر ہی مجھے آؤٹ کر دیتے۔میرے خیال سے یہاں پر مجھے آپ کو یہ بھی بتانا چاہئیے کہ وہ ایک ایسے باؤلر ہیں جن کے سامنے میری پینٹ گیلی ہو جاتی تھی۔اس سے قبل بوم بوم شاہد آفریدی نے بھی محمد عباس کی تعریف کی۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ان کی عمدہ کارکردگی کے قائل ہو گئے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”محمد عباس کی صورت میں ہمیں اصلی ہیرا مل گیا ہے جنہوں نے شاندار باؤلنگ کی، انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وکٹوں پر حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امید ہے کہ وہ یہ سلسلہ برقرار رکھیں گے۔پاکستانی ٹیم کو 400 سے زائد رنز کا ہدف دینا چاہئے کیونکہ یہ میچ جیتنے کیلئے ہمارے پاس بہترین باؤلنگ ہے، ایسے ہی آگے بڑھتے رہو لڑکوں۔“یاد رہے کہ محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ باؤلنگ کی دھاک بٹھانے لگے، وہ ابتدائی 10 ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 54وکٹیں لینے والے پاکستانی پیسر بھی بن گئے ہیں۔ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ایک اننگز باقی اور عباس اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں، انھوں نے اب تک 16.66 کی اوسط سے وکٹیں لی ہیں، یوں وہ 50 وکٹوں کی تکمیل کے دوران بہترین اوسط میں وقار یونس سے بھی آگے نکل گئے جنھوں نے17.77 کی ایوریج سے وکٹوں کی ففٹی بنائی تھی۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے، انھوں نے کہاکہ وہ مجھے بھی سامنے آنے پر ہر بار آؤٹ کردیتے۔ ابوظبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں عباس نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 33 رنز پر 5 وکٹیں اڑائیں۔مائیکل وان نے کہاکہ میں ایک برس سے محمد عباس کو دیکھ رہا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی پیسر مجھے ہر بار صرف 6 گیندوں کے اندرپویلین بھیج دیتے۔









