Tuesday September 16, 2025

میں جانے سے پہلے اس سکینڈل کا کچھ کرکے جائوں گا چیف جسٹس کا ایسا بیان جاری کہ بڑے بڑوں کے پسینے چھوٹ گئے

میں جانے سے پہلے اس سکینڈل کا کچھ کرکے جائوں گا چیف جسٹس کا ایسا بیان جاری کہ بڑے بڑوں کے پسینے چھوٹ گئے

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے میمو گیٹ اسکینڈل کیس میں ریمارکس دیئے کہ میں جانے سے پہلے اس کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں‘ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے چالان اسپیشل کورٹ میں جمع کرادی ا۔ حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کردیتے ہیں۔ ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔ نیب نے ایف آئی اے کو اختیار تفویض کردیا ہے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرادیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں جانے سے پہلے اسی کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔