مشہور ترین بھارتی اداکارہ پر جنسی ہراسگی کا الزام متاثرہ خاتون نے اپنی آواز مودی تک پہنچا دی پورے ملک میں کھبلی مچ گئی
ممبئی(آئی این پی)بھارتی فلم ساز اور لکھاری ونتا نندا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے جنسی ہراسگی معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا، وزیر اعظم ہمارے ہم آواز بنیں تاکہ ہمیں سپورٹ ملے، لوگ کہتے ہیں بھارت خواتین کا ملک نہیں آپ اسے غلط ثابت کریں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ معروف اداکار آلوک ناتھ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی فلم ساز اور لکھاری ونتا نندا نے اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت میں جنسی ہراساں کے مقدمات سامنے آنے پر ان کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف ایکشن لیں۔ونتا نندا نے فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں نریندر مودی جی میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ہماری آواز کو سنا جائے، می ٹو مہم سے قبل ہم میں کبھی اتنی ہمت نہیں تھے کے اپنے ساتھ ہوئے واقعات سب کے سامنے لائیں، ہمیں سپورٹ کریں تاکہ لوگ ہماری آواز سنیں۔ونتا نے مزید لکھا کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ دنیا کو دکھائیں کہ جس سپورٹ کے ہم طلب گار ہیں وہ حقیقت میں ہمیں ملے۔انہوں نے لکھا کہ ہماری ساتھ ذیادتی کی گئی اور ہم پر تنقید ہوئی کیوں کہ وہ مرد جن پر الزام لگا انہیں کئی سالوں تک لوگوں نے سپورٹ کیا، لوگ کہتے ہیں یہ ملک خواتین کا نہیں، لیکن آپ ایکشن لیتے ہوئے ان لوگوں کو غلط ثابت کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ونتا نندا نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے آلوک ناتھ پر انہیں ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ ذیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔بعدازاں آلوک ناتھ نے خود پر لگے الزامات کے بعد عدالات میں مقدمہ بھی دائر کیا۔آلوک ناتھ کی اہلیہ اشو ناتھ نے اپنے شوہر پر ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ممبئی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔