Tuesday January 21, 2025

ایک اور سابق وزیر کے ارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ‘چونکا دینے والی خبر آگئی

ایک اور سابق وزیر کے ارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ‘چونکا دینے والی خبر آگئی

کراچی(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے سندھ کے سابق وزیر بلدیات اور پیپلز پارٹی رہنما جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ترجمان نیب کے مطابق جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزام ہیں۔ جام خان شورو کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے اکتوبر 2017 میں جان خان شورو کے خلاف سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔جام خان شورو پی ایس 62 حیدرآباد سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، سابق دور حکومت میں جام خان شورو صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ تھے۔ادھر سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

FOLLOW US