وزیر اعظم عمران خان کا معاملہ، ،تحریک انصاف کو بہت بڑی خوشخبری سنادی گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست خارج کر دی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ہر دستاویز کی تصدیق کرانے کی پابند نہیں، اپنی تسلی کیلئے جتنی تصدیق کرانی تھی کرائی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا عمران خان کی دستاویزات کی تصدیق نہیں کرائی گئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ہر دستاویز کی تصدیق کرانے کی پابند نہیں، اپنی تسلی کیلئے جتنی تصدیق کرانی تھی کرائی۔وکیل اکرم شیخ نے کہا 5 رکنی بنچ نے نواز شریف کی نااہلی کیلئے سخت اصول اپنایا۔ چیف جسٹس نے کہا اقامہ پر نااہلی 5 رکنی بنچ کی نہیں، 3 رکنی بنچ کی تھی، میں نے پہلے ماشا اللہ لکھا تھا ،اب انشا اللہ بھی لکھ لیا ہے۔