Sunday November 9, 2025

سٹریلیا کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ سنا دیا گیا

سٹریلیا کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے آسٹریلیا کے آئندہ سال پاکستان آ کر ون ڈے کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ابوظہبی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا باکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا ہے کہ میڈیا میں بہت کچھ آتا ہے لیکن سب سچ نہیں ہوتا۔ایسی ہی ایک خبر آسٹریلیا کے

آئندہ سال پاکستان آکر ون ڈے کھیلنے سے متعلق بھی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔احسان مانی نے واضح کیا کہ اگرچہ ہم بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس میں تھوڑا وقت لگے گا تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے کچھ مقابلے پاکستان میں ہوں گے۔