Monday January 20, 2025

پہلی مرتبہ پاکستان خریدے گا ایسا میزائل جو دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنا سکے گا، بھارتیوں کی نیندیں حرام

پہلی مرتبہ پاکستان خریدے گا ایسا میزائل جو دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنا سکے گا، بھارتیوں کی نیندیں حرام

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پہلی مرتبہ پاکستان خریدے گا ایسا میزائل جو دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنا سکے گا، بھارتیوں کی نیندیں حرام.. پاکستان کا چین سے سپر سونک میزائل حاصل کرنے کا امکان، چین نے حال ہی میں ایچ ڈی 1 نامی سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، میزائل دنیا کے بیشتر ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع

کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان ممکنہ طور پر چین سے سپر سانک میزائل خریدے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی کمپنی نے 2 روز قبل ایچ ڈی 1 نامی سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ میزائل دنیا کے بیشتر ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چینی کمپنی نے ایچ ڈی 1 نامی میزائل بھارت کے براہموس سپر سانک میزائل کے مقابلے میں تیار کیا ہے۔ تاہم چینی سپر سانک میزائل بھارت اور روس کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے براہموس سپر سانک میزائل سے ناصرف سستا ہے، بلکہ بہتر بھی ہے۔ چینی کمپنی چینی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد میزائل کی کمرشل بنیادوں پر فروخت کا آغاز کرے گی۔ممکنہ طور پر پاکستان ہی ایچ ڈی 1 سپر سونک میزائل کا پہلا خریدار ہوگا۔ جبکہ کئی خلیجی ممالک بھی ایچ ڈی 1 سپر سونک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایچ ڈی 1 سپر سونک میزائل خریدنے کی صورت میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو جائے گا۔ بلکہ پاکستان ان چند ممالک میں بھی شامل ہو جائے گا جن کے پاس سپر سونک میزائل سسٹم موجود ہے۔ پاکستان کا چین سے سپر سونک میزائل حاصل کرنے کا امکان، چین نے حال ہی میں ایچ ڈی 1 نامی سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، میزائل دنیا کے بیشتر ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

FOLLOW US