Tuesday January 21, 2025

کون سی انتہائی فائدہ مند سروس بند کر دی گئی لاکھوں ملازمین اور طلبا سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کون سی انتہائی فائدہ مند سروس بند کر دی گئی لاکھوں ملازمین اور طلبا سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور(آئی این پی ) محکمہ ریلوے نے لاہور سے وزیر آباد چلنے والی بابو ٹرین بند کر کے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا،بابو ٹرین سرکاری و نجی ملازمین اور طالب علموں کی واحد سواری تھی، ٹرین بند ہونے پر مسافروں کی دہائیاں۔ تفصیلہات کے مطابق محکمہ ریلوے نے لاہور سے وزیر آباد چلنے والی بابو ٹرین بند کر دی ہے جسکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، بابو ٹرین صبح 5 بجے روانہ ہو کر 7 بجے لاہور پہنچتی تھی جب کہ مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ یہ ٹرین سرکاری و نجی ملازمین اور طالب علموں کی واحد سواری تھی۔یاد رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے رواں سال کے اختتام تک 10 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور بابو ٹرین کی بندش ٹرینیوں کی تعداد میں اضافے کے برخلاف ہے۔وزیر ریلوے نے گزشتہ روز ہی سکھر سے خان پور اور روہڑی سے کوٹری تک دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کیا تھا۔

FOLLOW US