ابوظہبی میں آسٹریلیا کے ساتھ میچ کے دوران سٹیڈیم میں قومی ہیرو محمد عباس نے ایسا کام کر ڈالاکہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی ۔۔ پاکستانی بھی دیکھ کر دنگ رہ گئے
اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے دبئی میں آسٹریلیا کے پر خچے اڑا دیے ۔۔سنسنی خیز مقابلے کا دھماکہ خیز انجام ۔۔ قوم کیلئے بڑا سرپرائز ۔ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کو کینگروز پر 137 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ آسٹریلوی
اوپنر ایرون فنچ اور شان مارش نے 20 کے مجموعی اسکور سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو فنچ 7 اور مارش صفر رنز پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعہ 43 تک پہنچایا تو شان مارش محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، وہ 3 رنز بنا سکے۔ ٹریوس ہیڈ 14 اور مچل مارش 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپننگ بلے باز ایرون فنچ 85 کے مجموعی اسکور پر سب سے زیادہ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ٹم پین 3، مارنس لیبوشن 25 اور نیتھن لیون 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس نے 5، بلال آصف نے 3 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد پہلے روز کھیل کے اختتام تک کینگروز نے 2 وکٹوں پر 20 رنز بنائے تھے۔