Sunday November 9, 2025

پاکستانی بالروں نے آسٹریلیا کی بیٹنگ کے کشتو ں کے پشتے لگا دیے عباس اور بلا ل آصف ایک بار پھر قومی ہیرو بن گئے

پاکستانی بالروں نے آسٹریلیا کی بیٹنگ کے کشتو ں کے پشتے لگا دیے عباس اور بلا ل آصف ایک بار پھر قومی ہیرو بن گئے

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہو ا ساری آسٹریلوی ٹیم صرف 145رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ہے۔ کھیل کے ودسرے دن آج آسٹریلیا نے 20رنز دو کھلاڑی آئوٹ پراپنی اننگز شروع کی تو نوجوان پاکستانی بائولر محمد عباس نے گیند سے اپنی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری رکھا اور بلال آصف کے ساتھ مل

کر آسڑیلوی بیٹنگ لائن اپ ادھیڑ کر رکھ دی۔محمد عباس نے پانچ جبکہ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔عباس نے عثمان خواجہ کووکٹوں کے پیچھے کیچ،پیٹر سڈل کو ایل بی ڈبلیو ،شان مارش کو حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ،ٹراو س ہیڈ کو حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ جبکہ مچل سٹارک کو ایل بی ڈبلیو کیا۔دوسری جانب بلال آصف نےایک بار پھر ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئےان فارم بلے باز فنچ ،ٹم پین اورہالینڈ کو آئوٹ کیا۔یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔