Tuesday January 21, 2025

” شہبازشریف سے احتساب نہیں مذاق ہو رہا ہے، نیب کے پیچھے یہ آدمی کھڑا ہے ہمیں یہ کام کرنےکی کوئی بھی جلدی نہیں ہے” حمزہ شہباز میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے

” شہبازشریف سے احتساب نہیں مذاق ہو رہا ہے، نیب کے پیچھے یہ آدمی کھڑا ہے ہمیں یہ کام کرنےکی کوئی بھی جلدی نہیں ہے” حمزہ شہباز میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہبا زکا کہناہےکہ قرضہ لینے کی بجائے خود کشی کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کا پول پوری قوم کے سامنے کھل گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ نیب کے پیچھے نیازی ہے۔ عمران خان آپ نیب کے پیچھے چھپ کر شہبازشریف سے انتقام اس لئے لے رہے ہیں کیونکہ آپ سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ایوان کو اپوزیشن کے بغیر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہبازشریف کا عدالت میں دوسری مرتبہ جسمانی ریمانڈ کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔ انھوںنے مزید کہا کہ جیلوں سے نہ ڈرایا جائے یہ ہمارے لئے کوئی نئی چیزیں نہیں ہیں۔ اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں ۔ حکومت میں آنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اپوزیشن میں رہ کر بھی مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

FOLLOW US