” اب ایسا کوئی بھی شہری گاڑی یا موٹر سائیکل نہیں خرید سکے گا” عدالت نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ نوجوان پاکستانی سر پکڑ کر ہی بیٹھ جائیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سڑک حادثات اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کےلئے بڑا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ بغیر لائسنس کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگائے جانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٓلاہور ہائیکورٹ میں شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے
سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کے دوران ای چلاننگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کی جائے اور صرف ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد کے نام ہی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہکی ملکیت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ جلد از جلد پوائنٹ سسٹم کو ٹریفک لائسنس کے ساتھ منسلک کرے اور اس ضمن میں آج ضروری اقدامات مکمل کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔ معزز عدالت نے محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرنے والے شہریوں کی لوکیشن اور نام سیف سٹی کو فراہم کی جائے تاکہ ان کی بہتر امداد کی جا سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ ادارے جلد از جلد تمام ریکارڈ کو انٹیگریڈ کریں۔