مو ٹر سائیکل پر ڈبل سواری کر نے والے ہو شیا ر ہو جائے ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ عوام کی چیخیں نکل جائینگی
لاہور (نیوز ڈیسک ) ٹریفک کے حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار چاہے مرد ہوں یا خواتین، دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں سے بچوں کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں میں اوور لوڈنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا تھا۔جس کے بعد سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی پاسداری اور ان پر عملدرآمد کے لیے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکر رکھا ہے۔ کریک ڈاؤن کے پہلے ہی روز فرسٹ شفٹ میں مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ 1276موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر لاہور میں فرسٹ شفٹ میں5315 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ہیلمٹ پہننے کو لازم قرار دئے جانے کے بعد ہیلمٹ خریدنے والوں کی تعداد میں جونہی اضافہ ہوا ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ شہریوں نے ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے جا اضافے کی شکایت بھی کی جس کےبعد ہیلمٹ کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہورکا کہنا تھا کہ ضلعی افسران کی میکلورڈ روڈ کے تاجروں سے میٹنگ ہوئی ۔اجلاس میں ہیلمٹ کی قیمتوں پرفیصلہ کیا گیا ۔جس کے تحت لوکل ہیلمٹ 500 روپے میں فروخت ہو گا۔ جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ کی قیمت 1150 روپے ہو گی۔ تاہم اب سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔