Tuesday January 21, 2025

تحریک انصاف کی حکومت نےایک ساتھ کئی عہدوں کو افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا

تحریک انصاف کی حکومت نےایک ساتھ کئی عہدوں کو افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے کئی اداروں کے سربراہان بڑے افسروں کو عہدوں سے فارغ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے متعدد مالیاتی اداروں کے اعلی عہدے داروں کو برطرف کردیا ہےبرطرف کیے گئے افراد میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمس الحسن، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور سی ای او سعید احمد، صدر و سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود، صدر
و سی ای اوفرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا، صدر و سی ای او ایس ایم ای بینک احسان الحق، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)کے ارکان ڈاکٹر شہزاد عنصر اور ڈاکٹر محمد سلیم شامل ہیں۔برطرف کردہ افسران کی جگہ زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ شیخ امان اللہ کو بینک کا قائم مقام صدر، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی سی ای او اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ایس ایم ای بینک دلشاد علی احمد کو قائم مقام صدر و سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US