نواز شریف کا ان دنوں کیا حال ہے؟ معروف صحافی نے آنکھوں دیکھا حال سامنے رکھ دیا ، لیگی کارکنان جان کر بے حد پریشان ہو جائیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کارعارف نظامی نے نواز شریف سے ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب نواز شریف سے ملا تو وہ انتہائی پریشان تھے ،جیسے کوئی بندہ بالکل گرا ہوا اور ڈی مورالائز ہو۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف جب سے جیل سے رہا ہوئے ہیں تب سے وہ ایک مکمل خاموشی کی حالت میں ہیں ،حال ہی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انکے کچھ بیانات سامنے آئے ہیں ۔کہا جاتا ہے کہ سابق وزیراعظم موجودہ صورتحال سے نالاں اور پریشان ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ہمیں نواز شریف کی جانب سے دعوت دی گئی تھی کہ ہم جمعے کو سابق وزیر اعظم کی دعوت پر جاتی امراء گئے۔ہمیں یہ اندازہ تھا کہ سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کے لیے ہمیں بلایا جارہا ہے
اور میں بھی بطور صدر سی پی این ای وہاں شریک ہوا ۔اس وفد میں بہت سے صحافی شامل تھے ۔انہوں بتایا کہ جب ہم پہنچے تو وہاں فاتحہ کا اہتمام تھا تو میں نے دیکھا کہ نوازز شریف بے حد پریشان اور ڈی مورالائز ہیں جیسے کوئی شخص بالکل گرا ہوا اور ختم ہو چکا ہو۔انہوں نے بتایا کہ میں نواز شریف کے پاس بیٹھ گیا تو انکی پریشانی انکی باتوں سے ظاہر تھی۔انہوں نے شہباز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ دیکھ لیں ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہوا ۔یاد رہے کہ نواز شریف کی جانب سے حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد کچھ بیانات منظر عام پر ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سابق وزیراعظم دوبارہ سیاست می متحرک ہونے کے لیے تیار ہیں۔