Tuesday September 16, 2025

“میرے حکم کوسیاسی بیان نہ سمجھنا، پہلے عمران خان کا گھر ۔۔” بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس کا ایساحکم جاری کہ وزیراعظم بھی اپنی جگہ سے ہل جائیں گے

“میرے حکم کوسیاسی بیان نہ سمجھنا، پہلے عمران خان کا گھر ۔۔” بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس کا ایساحکم جاری کہ وزیراعظم بھی اپنی جگہ سے ہل جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگا،اس کو سیاسی بیان نہ سمجھا جائے‘سب سے پہلے عمران خان جرمانہ اداکریں گے‘ریگولرائزیشن کامعاملہ حل ہونے تک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے منگل کو بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان کاگھرریگولرائزہوگا،اس کوسیاسی بیان نہ سمجھاجائے،سب سے پہلے عمران خان جرمانہ اداکریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عمران خان کے بعدباقی لوگوں کوعمارتیں ریگولرائزکرانے کا کہا جائیگا، ریگولرائزیشن کامعاملہ حل ہونے تک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔