Thursday November 28, 2024

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ کا تیسرے ہی دن انتہائی حیران کن نتیجہ سامنے آگیا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ کا تیسرے ہی دن انتہائی حیران کن نتیجہ سامنے آگیا

حیدرآباد(آئی این پی)بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں10وکٹوں سے شکست دیکر2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔بھارت نے 72رنز کا آسان ہدف بغیر کسی وکٹ کے پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں راہول اور پرتھوی شاہ نے 33،33رنز بنائے۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف127رنز پر

ڈھیر ہوگئی،ویسٹ انڈیز کے6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے جبکہ سنیل امبرس38اور ہوپ28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں امیش یادیو نے4،رویندرا جدیجہ نے3، ایشون 2اور کلدیپ یادیو ایک وکٹ حاصل کر سکے۔بھارت کے امیش یادیو کو مین آف دی میچ اور پرتھوی شاہ کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتوار کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈٖیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز311رنز کے جواب میں اپنی پہلی نامکمل اننگز4وکٹوں کے نقصان پر308رنز دوبارہ شروع کی تو ریہانے75اور پینٹ85رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔تیسرے روز صرف6رنز کے اضافے پر 314رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کی 5ویں وکٹ گر گئی جب ریہانے80رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جسکے بعد وقفے وقفے سے بھارت کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز ‘

میں367رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور ویسٹ انڈیز پر پہلی اننگز میں56رنز کی برتری حاصل کر لی،بھارت کی جانب سے ری شاب پینٹ92،ریہانے80، پرتھوی شاہ70،ویرات کوہلی45 اور ایشون35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے5،گیبئریل نے3اورواریکن نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔56رنز خسارے کیساتھ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو کوئی بھی بلے باز جم کر وکٹ پر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف127رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور بھارت کو جیت کیلئے صرف72رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کے6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے جبکہ سنیل امبرس38اور ہوپ28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت نے 72رنز کا آسان ہدف بغیر کسی وکٹ کے پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں راہول اور پرتھوی شاہ نے ناقابل شکست 33،33رنز بنائے۔بھارت کے امیش یادیو کو مین آف دی میچ اور پرتھوی شاہ کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

FOLLOW US