Thursday November 28, 2024

” منشی منشی کہہ کر بلانے والو! تمھاری کم علمی پر مجھے افسوس ہے، یہ دیکھو” اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی چیز ڈال دی کہ تنقید کرنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

” منشی منشی کہہ کر بلانے والو! تمھاری کم علمی پر مجھے افسوس ہے، یہ دیکھو” اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی چیز ڈال دی کہ تنقید کرنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزاد ے علی ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو ” منشی ” کہہ کر پکارنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے اپنے والد کا کریکلم وائٹ ( سی وی ) ٹوئٹر پر دے ڈالا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی ڈار کا کہنا ہے ” منشی منشی کہنے والوں کی لاعلمی پر افسوس۔ میرے والد نے 1968میں پنجاب یونیورسٹی میں ٹاپ کیا اور 1974میں وہ ایک برطانیہ سے چارٹرڈ اکائوٹنٹ بن چکے تھے۔ اور صرف 25سال کی عمر میںوہ برطانوی ٹیکسٹائل گروپ کے ڈائریکٹر تھے۔سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے مداحوں نے علی ڈار کی بات کی تائید کرتے ہوئے تحریک انصاف اور بالخصوص اسد عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناناشروع کر دیا ۔ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے جلسے جلوسوں کے دوران اسحاق ڈار کو منشی کہہ کر پکارا جانے لگ گیا تھا۔

FOLLOW US