Thursday November 28, 2024

” یہ منصوبہ تو آشیانہ ہائوسنگ سکیم سے بھی بڑا ڈرامہ اور سنگین غلطی ہے کیونکہ۔۔” سینئر ملکی سیاستدان نے حکومتی پراجیکٹ پر ایسا خدشہ ظاہر کر دیا کہ عمران خان بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

” یہ منصوبہ تو آشیانہ ہائوسنگ سکیم سے بھی بڑا ڈرامہ اور سنگین غلطی ہے کیونکہ۔۔” سینئر ملکی سیاستدان نے حکومتی پراجیکٹ پر ایسا خدشہ ظاہر کر دیا کہ عمران خان بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشیدشاہ کہتے ہیں کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ نہ صرف ایک ڈرامہ ہے بلکہ سنگین غلطی بھی ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہناتھا کہ ایک تین ہزار آمدن والا غریب شخص پندرہ لاکھ روپے کا گھر قسطوں میں لینے کے بعد قرض کیسے اتارے گا ، سمجھ سے بالا تر ہے ۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ یہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم سے بھی زیادہ سنگین غلطی ہے ۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 50 دن کی کارکردگی سب کی سامنے ہے، گیس،کھاد اور بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئیں ہیں، ٹیکس بڑھ رہے ہیں، کاروبار ٹھپ اور ڈالر اوپر چلا گیاہے، گالم گلوچ سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کے ذریعے دباو ڈالا جاتاہے۔خورشید شاہ نے حکومت کو پیشکش کی کہ ملک میں معاشی صورتحال سے عوام خوف زدہ ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے مل بیٹھ کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

FOLLOW US