پاکستان کی سب سے مطلوب شخصیت کو سپریم کورٹ میں گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے میں گرفتار کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق قتل ، اقدام قتل اور قبضوں کے سنگین مقدمات میں نامزد ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے میں گرفتار کر لیا گیا ۔منشا بم آج خود سپریم کورٹ پیش ہو گیا تھا اور میڈیا کے نمائندوں کے سامنے اس نے موقف پیش کیا کہ اس پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ۔ اس کی زمین اس کی اپنی آبائی ہے اس نے کسی کی بھی اراضی پر قبضہ نہیں کیا ۔ وہ بے گناہ ہے ۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسے احاطہ عدالت میں ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔