مولانا فضل الرحمان کے قافلے کو حادثہ انتہائی تشویشناک تفصیلات جاری ہو گئیں
کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلےکو سڑک حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تنگوڑی چوک کے قریب قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی مسافربس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 7 مسافراور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیوٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔بتایا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حادثے میں محفوظ رہے اور اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔