کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے جانیوالے نوجوان انتظار کے والد نے انصاف کے حصول کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پولیس کیس کی تفتیش میرٹ پر نہیں کر رہی،اس میں شامل پولیس اہلکاروں کو بچایا جا رہا ہے،کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی اپنی مرضی سے درج کیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے
والے انتظار کے والد نے پولیس کارکردگی سے مایوس ہو کر انصاف کیلئےچیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش میرٹ پر نہیں کی جا رہی اور اس میں شامل پولیس اہلکاروں کو بچایا جا رہا ہے ۔مقتول انتظار کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی اپنی مرضی سے درج کیا ، میری اپیل ہے کہ چیف جسٹس میرے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس کے کر انصاف فراہم کریں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظاراحمد کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کررکھے ہیں۔