جنرل الیکشن ہارنے والے معروف ترین ملکی سیاستدان نے ضمنی الیکشن میں کامیابی اپنے نام کر لی، ہر طرف جشن کا سماں
ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر فاروق احمد خان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اویس لغاری کو ضمنی الیکشن میں بڑی کامیابی مل گئی ہے ۔ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 292میں مسلم لیگ (ن) کے اویس لغاری 32843ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مقصود لغاری نے 29938ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35حلقوں پر آ ج ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ضمنی الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) ہی دو بڑی جماعتیں آپس میں بد مقابل ہیں جبکہ کراچی کے حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدوار بھی ضمنی الیکشن میں میدان میں اترے ہیں ۔ تمام دن پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جبکہ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے گھروں سے نکلی