ضمنی الیکشن میں ماں اور بیٹا آمنے سامنے آگئے بیٹے نے عورت کو ووٹ دینا ” حرام ” قرار دے دیا پھر الیکشن کا کیا نتیجہ آیا، جان کر آپ بھی کی ہنسی ہی چھوٹ جائے گی
مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی الیکشن میں ماں بیٹا بھی انتخابی امیدواروں کی حیثیت سے آمنے سامنے آگئے ہیں جبکہ نتائج کا بھی اعلان ہو گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں پی پی 272 مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق پی پی 272 مظفرگڑھ سے غیر حتمی اور غیر سرکاری
نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوارہارون سلطان 17ہزار 272 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے ہیں،واضح رہے کے تحریک انصاف کی زہرہ بتول آزاد امیدوارہارون سلطان کی ماں ہیں, ہارون سلطان عام انتخابات میں خاتون امیدوار کو ووٹ دینا حرام قرار دے چکے ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35حلقوں پر آ ج ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ضمنی الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) ہی دو بڑی جماعتیں آپس میں بد مقابل ہیں جبکہ کراچی کے حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدوار بھی ضمنی الیکشن میں میدان میں اترے ہیں ۔ تمام دن پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جبکہ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے گھروں سے نکلی۔ اب تک کے 11حلقوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چار جبکہ مسلم لیگ (ن)بھی چار حلقوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ ق لیگ کو دو حلقوں میں برتری حاصل ہے۔