این اے 60کے الیکشن کے دوران اچانک یہ کیا ہو گیا راولپنڈی سے انتہائی تشویشناک خبر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 60کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہی تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شدید احتجاج شروع ہو گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سجاد خان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن جیت رہے ہیں تاہم کچھ پولنگ سٹیشنوں پر نتائج روکے جارہے ہیں ۔ جوکہ دھاندلی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ بلاک کردی ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35حلقوں پر آ ج ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے
۔ضمنی الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) ہی دو بڑی جماعتیں آپس میں بد مقابل ہیں جبکہ کراچی کے حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدوار بھی ضمنی الیکشن میں میدان میں اترے ہیں ۔ تمام دن پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جبکہ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے گھروں سے نکلی