مجھے گر فتاری کے بعد شو ہر شہباز شریف سے 8 دن بعد ملا قا ت کی اجا زت ملی لیکن۔۔۔
لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شوہر سے ملاقات میں ٹویٹ کے زریعے سے شہباز شریف کی حالت اور جیل سے متعلق سب کچھ بیان کر دیا۔تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے گرفتار ہونے کے 8روز بعد بالاآخر مجھے ان سے ملنے کی اجازت دی گئی۔شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا ہے میں ان کی حالت دیکھ کر حیرت سے دوچار ہوں۔شہباز شریف کو 10+10کے کمرے میں رکھا گیا ہے
جہاں سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی جب کہ وہاں دن رات کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ درمیانی رات میں انہیں جیل پر لگے دو بھاری تالے بجانے پڑتے ہیں تا کہ جیلر ان کی آواز سننے کے بعد آئے اور انہیں عوامی ٹوائلٹ تک لے جائے۔جیل میں کوئی اخبار اور اے سی نہیں ہے تاہم بے شمار مچھر ہیں جن کے کاٹنے کی وجہ سے شہباز شریف کے جسم پر لال نشان بھی بن چکے ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ بغیر تحقیق کیے ایک مجرم جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہیں نیب میں ایک بکتر بند گاڑی میں کیوں لے جایا گیا؟۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے اور موجودہ اپوزیشن لیڈر نے ہمیں وقت کی قدر سکھائی ہے۔وہ بہت متحرک آدمی تھے جنھوں نے 24 گھنٹے کام کیا۔اور اب وہ ایک تنگ سیل میں بیکار بیٹھا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں تہمینہ درانی نے کہا جیل میں ملاقات کے وقت مجھے اور میرے شوہر کو اکیلے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔