Sunday December 22, 2024

پرویزمشرف ہزاروں قبائلیوں کا قاتل،پاکستان لاکرعدالتوں میں پیش کرو،حامد میر

وزراءمگرمچھ کے آنسونہ بہائیں،راؤانوارکاہمیں بتاؤکہاں ہے ہم خود پکڑلائیں گے،یہ دھرناراؤانوارکی گرفتاری تک ختم نہیں ہوگا،بلکہ ملک بھرمیں پھیل جائیگا،پھرحکمران عزت بچاکربھاگیں گے۔محسود قبائل کےدھرنے سے خطاب پرویزمشرف ہزاروں قبائلیوں کا قاتل،پاکستان لاکرعدالتوں میں پیش کرو،حامد اینکرپرسن اورسینئرصحافی حامد میر نے

خبردارکیاہے کہ ہزاروں قبائلیوں کے قاتل پرویزمشرف کوپاکستان لاکرعدالتوں میں پیش کرو،راؤانوارکاہمیں بتاؤکہاہے،ہم خود پکڑلائیں گے،یہ دھرناراؤانوارکی گرفتاری تک ختم نہیں ہوگا،بلکہ ملک بھرمیں پھیل جائیگا،پھرحکمران عزت بچاکربھاگیں گے۔انہوں نے آج اسلام آبادمیں نقیب اللہ کے قاتل راؤ انوارکی گرفتاری کیلئے محسود قبائل کے دھرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلیوں کے قاتل راؤ انوار کاتوہمیں پتاہے لیکن وہ جوہزاروں قبائلیوں کا قاتل باہربیٹھا ہے۔ جس کانام پرویز مشرف ہے۔اس کو بھی پاکستان واپس لاؤ اور عدالتوں میں پیش کرو۔راؤ نواراگراس وقت اسلام آبادمیں ہے اور حکومت جواپنی بے بسی کاروناروتی ہے اور حکومتی وزراء مگرمچھ کے آنسونہ بہائیں ،ہمیں بتائیں کہ راؤ انوارکہاں ہے؟ ہم اس کوپکڑ کرلائیں گے۔لیکن تمہاری یہ خاموشی قبول نہیں ہے۔پاکستان کے ساتھ دبل گیم مت کھیلو۔اگرراؤانوارگرفتارنہ ہوا۔ توملک کے آئین و قانون اور پاکستان کاتماشا بنے گا۔پھرملک کے ہزاروں شہید جنہوں نے قربانیاں دیں ان کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔لیکن ہم اپنے شہیدوں کے لہوسے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج اسلام آباد

میں میں جودھرنا ہے یہ صرف نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنا نہیں ہے بلکہ پاکستان کی سلامتی کیلئے دھرناہے،یہ پاکستان آئین و قانون کوقتل کرنے والوں کی گرفتاری کادھرنا ہے۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگرحکومت سمجھتی ہے کہ یہ دوتین دن میں ختم ہوجائے گاتویہ دھرناپاکستان کے ہرشہرمیں پھیل جائے گا۔پھر یہ نعرہ ہوگا دھرناہوگا دھرناہوگاجیناہوگامرناہوگا۔یہ پاکستان کے مظلوموں کی آوازہے اگرپاکستان کے مظلوم کھڑے ہوگئے توپھریہ حکمران اپنی عزتیں بچاکے باہربھاگیں گے پاکستان میں جگہ نہیں ملے گی۔

FOLLOW US