Sunday December 22, 2024

مالدیپ کی فوج نے پارلیمنٹ کو محاصرے میں لے لیا۔ اراکین پارلیمنٹ گرفتار

مالدیپ کی سپریم کورٹ نے صدر عبداللہ یامین کو مخالفین کو جیل رہا کرنے کا حکم دیا، جسے صدر عبداللہ یامین نے ماننے سے انکار کردیا۔سپریم کورٹ نے اس حوالے سےصدر پر کافی تنقید کی ہے۔ اسی دوران اتوار کو سیکورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کو محاصرے میں لے کر اپوزیشن کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا ہے کہ 9 افراد

کی رہائی میں کوئی قانونی رکاؤٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ان 9 افراد میں ملک کے سابق صدر محمد ناشید بھی شامل ہیں، پچھلے ہفتے اُن پر دہشت گردی اور کرپشن کے مقدمات ختم کر دئیے گئے تھے۔ ججوں کا بیان اٹارنی جنرل محمد انیل کے بیان کے بعد آیا۔ محمد انیل نے دہشت گردی، بم حملوں، کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث مجرموں کو رہا کرنے پر اپنے تحفظآت کا اظہار کیا۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے نے مالدیپ میں سیاسی بحران پیدا کر دیا۔ مالدیپ کےموجودہ صدر عبداللہ یامین نے بھی کرپشن اور دیگر جرائم میں چھوٹنے والوں پر کافی تنقید کی۔ مالدیپ کی سپریم کورٹ ماضی میں صدر عبداللہ یامین کے ساتھ کھڑی تھی۔اب اس کے فیصلوں کے بعد صدر عبداللہ یامین پر اپنے سیاسی مخالفین کو رہا کرنے کے لیے کافی دباؤ ہے جبکہ اسی سال کے آخر میں مالدیپ میں انتخابات بھی ہونگے۔ حکومت نے سپریم کورٹ پر الزام لگایا کہ وہ صدر کو عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔حکومت کے اس بیان پر سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اس سے پہلے دن میں اٹارنی جنرل آرمی چیف اور پولیس چیف کے ساتھ ٹیلی ویژن پر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو اس طرح کی

خبریں ملی ہیں، جس میں سپریم کورٹ نے ملک کے صدر کے مواخذے کا کہا ہے۔ انیل نے بتایا کہ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کہا ہے کہ وہ غیر قانونی احکامات کی پابندی نہ کریں۔ فوج کےسربراہ احمد شیام نے کہا کہ فوج اٹارنی جنرل کی ہدایات کی پابندی کرے گی اور اس بحران میں ماضی کی طرح انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی نہیں اپنائے گی۔ اپوزیشن نے محمد انیل کے ان احکامات کو غیر آئینی اور خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ پر زور دیا کہ انیل کو ہٹایا جائے۔اس کے کچھ دیر بعد ہی فوجیوں نے پارلیمنٹ کامحاصرہ کر لیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 12 ارکاکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے، جس کے بعد اب 85 ارکان کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہوگئی ہے۔ جن 12 ارکان کو بحال کیا گیا ہے، اُن میں سے 2 کو کئی ماہ کی جلاوطنی کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

FOLLOW US