Tuesday September 16, 2025

کرپشن کیخلاف مہم میں پاک فوج کا کیا کردارہے؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے بالآخر خاموشی توڑ دی

کرپشن کیخلاف مہم میں پاک فوج کا کیا کردارہے؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے بالآخر خاموشی توڑ دی

سلام آباد (نیوزڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دی اور مکمل تعاون کیا ۔برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور نظام سے متعلق پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جس نے کامیابی حاصل کی ۔ان کا کہنا تھا کہ

گزشتہ 5سال سے نظام نے بہتر کام کرنا شروع کیا ہے ،مزید بہتری کی ضرورت ہے ،عدالتی اصلاحات ہوجانی چاہیے تھیں ،اصلاحات اور قانون سازی حکومت کا کام ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تبدیلی کے سال سے متعلق ٹوئٹ کو غلط معنوں میں لیاگیا،پاکستان میں آزاداظہار رائے موجود ہے ،احتساب اور کرپشن کے خلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں ،احتساب کے لیے فوج کا اپنا میکانزم ہے ۔