Tuesday September 16, 2025

ایان علی تو صرف ایک ماڈل تھیں ملک کی 25اداکارائوں کے بارے میں خفیہ اداروں کی تحقیقات تہلکہ خیز رپورٹ جاری ہو گئی

ایان علی تو صرف ایک ماڈل تھیں ملک کی 25اداکارائوں کے بارے میں خفیہ اداروں کی تحقیقات تہلکہ خیز رپورٹ جاری ہو گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل ایان علی کی جانب سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے بعد ان کے بے نامی بین اکائونٹ نے خبروں میں تہلکہ مچا یا ہی تھا کہ ملک کی 25خواتین اداکارائوں اور ماڈلز کے خلاف حساس اداروں کی جانب سے چھان بین شروع کیے جانے کے معاملے نے سر اٹھا لیا ہے۔ موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ
پاکستان میں موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک سمگل کرنے والے پاکستانی اداکاروں اور ماڈلز کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ماڈلز اور ٹی وی فلم ایکٹریس جو گزشتہ 10 سال میں بیرون ملک تو اتر کے ساتھ جاتی رہی ہیں اور خصوصاً دبئی جانے والی ماڈلز کیخلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے تمام بڑے ایئرپورٹس سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔بیرون ممالک اور خصوصاً دبئی جانے والی ماڈلز اور اداکاروں کیخلاف تحقیقات میں ان کی جائیدادیں، انکے خفیہ اکاؤنٹس اور بیرون ملک کے دوروں کے دوران کی جانے والی شاپنگ کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن سمیت کچھ حکومتی ارکان کے بھی ٹی وی اور فلم کی ایکٹریس سے رابطوں کا ریکارڈ بھی حساس اداروں تک پہنچ گیا ہے جس پر فرانزک ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ماڈلز اور اداکاروں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا فیصلہ ہوگیا۔