یا اللہ ! ایسی آزمائش سے سب کو بچا لے ہزاروں ہلاکتوں کے بعد انڈونیشیا میں دوبارہ زلزلہ آگیا، ایک پھر جانی نقصان ، مکانات بھی ملیا میٹ
جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کا جزیرہ بالی اور جاوا ایک مرتبہ پھر لرزش ارضی سے لرز اٹھا، جزیرے جاوا میں 3افراد جاں بحق ہو گئے، کئی مکاسنات متاثر ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا اور بالی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں جزیرے جاوا میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات
کے مطابق گذشتہ ماہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلوں کی تباہ کاریوں کا بوجھ ہلکا نہ ہوا تھا کہ آج پھر انڈونیشیا کے جزیروں بالی اور جاوا میں زلزے کے نتیجے میں کئی مکانات متاثر ہوئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ جزیرے بالی اور جاوا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، زلزلے کا مرکز بالی تھا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ شدید نوعیت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل آنے والے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے اب تک 1763 افراد ہلاک جبکہ 5000 ہزار سے زائد شہری لاپتہ ہوئے ہیں، حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔