عمران خان نے منشاء بم اور اس کے چار بیٹوں پر بڑا ’ بم ‘ گرا دیا، پورے ملک میں مثال قائم کر دی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) منشا بم کا نام اس وقت سامنے آیا جب چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں قبضہ مافیا کے خلاف کیس کی سماعت کی، منشاء بم کی سرپرستی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کرامت علی کھوکھر اور وسیم بارا کو بھی سپریم کورٹ میں معافی مانگنی پڑ گئی ۔ بعدازاں عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے
دوران جہاں صوبائی حکومت کو قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی وہیں انہوں نے کرامت علی کھوکھر کو طلب کر کے ان سے مشاء بم کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کیں۔ لیکن اب وفاقی حکومت نے منشاء بم اور انکے چار بیٹو کو ٹھکانے لگانے کا پکا پکا بندو بست کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث منشا بم اور اسکے 4 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔حکومت نے منشاء بم کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات بھی اٹھا لئیےمیڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں قبضہ مافیا کا سرغنہ اور اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث دہشت کی علامت سمجھے جانے والے منشا بم کے برے دنوں کا آغاز ہوچکا ہے۔اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث منشا بم اور اسکے 4 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے۔دوسری جانب پولیس نے ایکسائز سے درخواست کی ہے کہ وہ منشاء بم کی گاڑیوں کو ضبط کرلے اور اسٹیٹ بینک کو بھی منشاء بم کے اکاونٹ معطل کرنے کے لیے درخواست کردی گئی۔منشاء بم کا نام ہوٹل آئی لسٹ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب منشا بم تاحال مفرور ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے 10روز بعد بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔سپریم کورٹ نے جوہر ٹاﺅن میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ منشا بم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اور سی آئی اے کی 10سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پولیس کو منشا بم کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کا نام ای سی ایل اور پروونشل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ میں ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔