کیا سعد رفیق گرفتار ہونے والے ہیں؟ عدالت نے ان کی کون سی درخواست مسترد کر ڈالی آج کی دھماکے دار خبر تو اب آئی
اسلام آباد(آ ئی این پی)اسلام آ با د ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی،سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےبد ھ کے روز گرفتاری سے بچنے کےلئے ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کےلئے درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے 15روز کےلئے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی تھی
،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل کامران مرتضی نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ہم نے 15 دن کی حفاظتی ضمانت کیلئے استدعا کی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ یہاں سے 45 منٹ کی دوری پر ہے، حفاظتی ضمانت کے لیے وہاں سے رجوع کیوں نہیں کیا؟اس پر سعد رفیق کے وکیل نے مؤ قف اپنایا کہ بڑی مشکل سے یہاں تک پہنچے ہیں، وہاں گئے تو گرفتار کرلیں گے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ بد ھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرکے یہ یہاں پہنچ گئے، آپ کو سائیکل پر جانا ہے جو اتنے دن مانگ رہے ہیں۔سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہبد ھ کو لاہور سے اسلام آباد پہنچنے پر کال اپ نوٹس جاری ہونے کا معلوم ہوا۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے سعد رفیق کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔سابق وزیر اور ( ن)لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤ سنگ سوسائٹی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے اور انہیں اس حوالے سے کئی بار طلب کرکے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے ،خواجہ سعد رفیق نے بد ھ کے روز گرفتاری سے بچنے کےلئے ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کےلئے درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے 15روز کےلئے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی تھی،لیکن اسلام آ با د ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔